ڈھاکا، اوپنر شرجیل خان گھٹنے کی انجری کا شکار، آج نہیں کھیلیں گے، ذرائع

منگل 4 مارچ 2014 12:19

ڈھاکا، اوپنر شرجیل خان گھٹنے کی انجری کا شکار، آج نہیں کھیلیں گے، ذرائع

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان گھٹنے کی انجری کے باعث آج بنگلا دیش کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شرجیل خان گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے، بنگلادیش کے خلاف میچ میں ان کی جگہ فواد عالم کو فائنل الیون میں شامل کیاجائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ احمد شہزاد کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ شرجیل خان کے گھٹنے کے ٹیسٹ ہوں گے، جس کے بعد اگلے میچ میں کھلانے یانہ کھلانے کا فیصلہ کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :