پی پی 81 جھنگ میں ضمنی انتخاب، ن لیگ کے امیدوار کامیاب

پیر 3 مارچ 2014 23:09

جھنگ…جھنگ میں صوبائی اسمبلی کا ضمنی انتخاب ہوا، غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق نون لیگ کے محمد خان بلوچ کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد خان بلوچ نے 51 ہزار 251 ووٹ حاصل کئے، جبکہ مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار رائے تیمور حیات بھٹی 45ہزار 629ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ انتخابی نتائج کے بعد بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن کے کارکن محمد خان بلوچ کے ڈیرے پر جمع ہوگئے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور رقص کیا۔ اس موقع پر بعض کارکنوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

متعلقہ عنوان :