پانی کے ایشو پر کبھی پاک بھارت جنگ نہیں ،بھارت نے پانی روکا تو وہ اپنے ملک میں اپنی حکومت کیخلاف کھڑے ہونگے‘ کلدیپ نیئر،ویزہ پابندیاں نرم کر کے ٹور ازم اور ٹریڈ کو فروغ دے کرپاکستان اور بھارت کے عوام کو قریب لایا جا سکتا ہے‘ مہیش بھٹ
پیر 3 مارچ 2014 23:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) سینئربھارتی صحافی کلدیپ نئیر نے کہا ہے کہ صحافیوں کا یہ کام نہیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دیں بلکہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ عوامی ایشوز کے حل کیلئے لکھیں اور آواز بلند کریں جبکہ ممتازبھارتی فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ مانا کہ یہ اینٹرٹیمنٹ کا زمانہ ہے مگر عوام کو تفریحی سرگرمیاں فراہم کرنا صحافیوں کا نہیں بلکہ فلم انڈسٹری کا کام ہے ۔
انھوں نے یہ بات گزشتہ روزلاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشدانصاری نے معزز مہمانوں کولاہور پریس کلب کی اعزازی لائف ممبر شپ دینے کا اعلان بھی کیا۔ کلدیپ نیئر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں طرف کے صحافی ایک دوسرے کے ملکوں سے متعلق ایشوز پر منفی خبریں اچھالتے ہیں جو کہ اچھی بات نہیں ،یہ اسٹیبلشمنٹ کی زبان ہے ،صحافیوں کو نفرت پھیلانے اور غلط انفارمینشن پھلانے کا کوئی حق نہیں ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
محسن نقوی کا اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل کا دورہ،جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
وفاقی وزیراطلاعات سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کیانتقال پراظہار تعزیت
-
روسی ہیکر امریکا کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ‘گرفتاری میں معاونت پر10ملین ڈالر کا انعام مقرر
-
پیرس: ایک حملہ آور کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی
-
وکلاءاور عدلیہ کو تقسیم کرنے کی مزاحمت کریں گے،حامد خان
-
امریکی ریاست اوہائیو میںصدر بائیڈن کا نام انتخابات کے بیلٹ میں شامل کرنے میں قانون سازی مکمل نہ ہوسکی
-
یورپی بنکوں اورسرمایہ کاروں کی جانب سے کرپٹو کرنسی میں بھاری سرمایہ کاری‘ای یو دنیا میں ڈیجیٹل کرنسی کا دوسرا بڑا مرکزبن گیا
-
رفح بارڈر کراسنگ پر اسرائیلی فورسز کے قبضے سے غزہ کے ہسپتالوں میں صرف 3 دن کا ایندھن رہ گیا
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے وزیراعظم کی پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم کی منظوری
-
حکومت نے ایف بی آر کو نان فائلرز کیخلاف پلان بی پر عمل درآمد کیلئے گرین سگنل دیدیا
-
چاند پربھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمرسے پہلی تصویرموصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.