بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانوں کیلئے سفراء کی تعیناتیوں میں پنجاب بازی لے گیا

پیر 3 مارچ 2014 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) بیرون ممالک سفارتخانوں کیلئے سفراء کی تعیناتیوں میں پنجاب بازی لے گیا ، سند ھ دوسرے ، ریٹائرڈ فوجی و بیورکریٹ تیسرے ،خیبر پختونخواہ چوتھے اورفاٹا ، بلوچستان ، اور آزاد جموں وکشمیر دو دو سفراء کے ساتھ پانچوی جبکہ اسلام آباد کا پانچویں نمبر پر آگیا ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے اعدادو شمار کے مطابق بیرونی ممالک میں تعینات سفیروں میں سے سب سے زیادہ تعداد 36کا تعلق پنجاب سے ہے۔ 23سفیروں کا تعلق سندھ ، 8 کا تعلق خیبر پختونخواہ ، 7ریٹائرڈ فوجی افسران و بیورکریٹ یا سیاسی کارکن ، فاٹا ، بلوچستان اور آزاد جموں و کشمیر سے دو دو سفراء کا تعلق ہے جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ایک سفیرکی تعیناتی عمل میں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :