رحمان ملک کی دبئی میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات،ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا

پیر 3 مارچ 2014 22:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمن ملک نے دبئی میں سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔