Live Updates

پاکستان میں قیام امن قائم کرنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکہ ہے ‘ عمران خان ،آپریشن روکنے پر حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پرکام کرنیوالوں کو علیحدہ کرنا چاہیے‘ سربراہ پی ٹی آئی

پیر 3 مارچ 2014 21:59

پاکستان میں قیام امن قائم کرنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکہ ہے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں قیام امن قائم کرنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکہ ہے اور جو یہاں امن نہیں دیکھنا چاہتا وہ پاکستان کا دشمن ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ جب تک وہ افغانستان میں موجود ہے اس وقت تک پاکستان میں امن قائم نہ ہو، امریکہ پاکستان میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور جو یہاں امن دیکھنا نہیں چاہتا وہ پاکستان دشمن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کی پوری تیاری ہوچکی تھی لیکن آپریشن روکنے پر حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ ہم طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں، مذاکرات کامطلب ان عناصرکوالگ کرنا ہے جو ملک میں امن نہیں چاہتے، بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پرکام کرنے والوں کو علیحدہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں 7 لاکھ پاکستانی بستے ہیں اگر آپریشن ہوتا ہے تو ان لوگوں کی نقل مکانی اور آباد کاری کے مسائل پیدا ہونگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات