وزیراعلیٰ پنجاب سے جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر کی ملاقات،کان کنی اوردیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق،حکومت ملک میں موجود کوئلے کے وسیع ذخائر کو استعمال میں لانا چاہتی ہے ،جنوبی افریقہ کوئلے کی کان کنی میں تعاون کرسکتا ہے‘ شہباز شریف،پاکستان میں کان کنی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں،جنوبی افریقہ کے سرمایہ کار فائدہ اٹھاسکتے ہیں،جنوبی افریقہ کے رہنما نیلسن منڈیلا نے امن کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں‘وزیراعلیٰ کی جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر سے گفتگو
پیر 3 مارچ 2014 21:52
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں کان کنی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں، پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے ساز گار ماحول پیدا کیا گیا ہے ، بیرونی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں دی جارہی ہیں، پاکستان کے علاقے تھر میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں، پنجاب معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے اوریہاں بھی کوئلے کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔
جنوبی افریقہ کے سرمایہ کارکان کنی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھر پورفائدہ اٹھا سکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے سوموار کے روز پاکستان میں جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر مینڈلوکمالو سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے)
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال اور کان کنی و دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
صوبائی وزیر معدنیات شیر علی خان ،سیکرٹری معدنیات اورچیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورجنوبی افریقہ کے مابین دوستانہ تعلقات موجود ہیں تاہم ضرورت اس امر کی کہ دونوں ممالک کے تجارتی اوراقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں موجو کوئلے کے وسیع ذخائر کو استعمال میں لانا چاہتی ہے ۔جنوبی افریقہ کوئلے کی کان کنی اوردیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو درپیش توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادو ں پر اقدامات کررہی ہے ۔متعدد ملکی و غیر ملکی توانائی کی کمپنیوں سے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے معاہدے کیے گئے ہیں۔پنجاب حکومت نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگانے کے لیے ایک بڑے پروگرام کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے جنوبی افریقہ کے لیڈر نیلسن منڈیلا کی فرو غ امن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیلسن منڈیلا ایک مدبر رہنما تھے جنہوں نے امن کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کان کنی اوردیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔دونوں ممالک کے مابین عوامی رابطے بڑھانے کی بھی ضرورت ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.