جمشید دستی نے پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے ثبوت اسپیکر کو پیش کردیئے

پیر 3 مارچ 2014 21:44

جمشید دستی نے پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے ثبوت اسپیکر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی غیر اخلاقی سرگرمیوں کے ثبوت قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کو پیش کردیئے۔

(جاری ہے)

اسپیکر ایاز صادق سے ان کے چیمبر میں ملاقات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ انہوں نے سردار ایاز صادق کو پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی غیر اخلاقی سرگرمیوں کے 2 سی ڈیز اور چند تصاویر پر مشتمل شواہد پیش کردیئے ہیں جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے تحقیقات کے بعد ملوث اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جمشید دستی نے کہا کہ ان کی کسی بھی رکن پارلیمنٹ سے کوئی ذاتی رنجش نہیں ہے، انہوں نے صرف ضمیر کی آواز پر پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی برائیوں کے خلاف آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :