کراچی: کورنگی سے کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار

پیر 3 مارچ 2014 21:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) کراچی کے علاقے کورنگی میں سی آئی ڈی نے مقابلے میں 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی آئی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں سی آئی ڈی پولیس نے مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

سی آئی ڈی انسداد فرقہ وارانہ سیل کے انچارج فیاض خان کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق لشکر جھنگوی سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد مشتاق شاہ شیرازی اور محبوب عالم عرف مدنی نے شاہ فیصل کالونی، قائد آباد اور شرافی گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کرکے کسٹم افسر سمیت متعدد افراد کو قتل کیا۔ فیاض خان کے مطابق دورانِ تفتیش دونوں افراد نے انکشاف کیا کہ قتل کرنے کا ٹاسک لشکر جھنگوی کے نعیم بخاری اور دلاورعرف دلدار دیا کرتے تھے۔