اسلام آباد خودکش حملہ،خیبرپختونخوا بارکونسل نے (کل) مکمل بائیکاٹ کااعلان کردیا

پیر 3 مارچ 2014 19:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) خیبرپختونخوا بارکونسل نے اسلام آبادمیں ہونیوالے خودکش حملے کے خلاف کل صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ اوریوم سوگ منانے کااعلان کیا ہے،خیبرپختونخوابارکونسل کاایک ہنگامی اجلاس وائس چیئرمین اخترعلی خان کے زیرصدارت منعقدہواجس میں بارکونسل ممبران نے شرکت اجلاس میں اسلام آبادڈسٹرکٹ کورٹس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی گئی اورخودکش بم دھماکہ میں جاں بحق وزخمی ہونے والے جج ،وکلاء اورعوام کے ایصال ثواب وجلدصحت یابی کیلئے دعاکی گئی خیبرپختونخوابارکونسل نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے انہوں نے پاکستان بارکونسل کے فیصلہ کی توثیق کرتے ہوئے صوبہ خیبرپختونخوامیں کل منگل کے روزمکمل کورٹس کابائیکاٹ اوریوم سوگ منانے کااعلان کیااورصوبہ بھرکے وکلاء برادری سے اپیل کی کہ اپنے اپنے بارایسوسی ایشنوں میں احتجاجی ریلی واجلاس منعقدکرکے اپنے حقوق وتحفظ سے حکومت کوآگاہ کرنے کے قراردادومطالبات پیش کریں۔