اقلیتی فیملی لاز میں ترامیم کیلئے تھنک ٹینک سفارشات پیش کرے گا ‘ خلیل طاہر سندھو ،یونین کونسل کی سطح پر شادی کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے گا ‘ وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب

پیر 3 مارچ 2014 19:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے فیملی لازمیں ترامیم کے لئے تھنک ٹینک کی سفارشات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ سوموار کے روز محکمہ اقلیتی امور و انسانی حقوق کے سیکرٹریٹ میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اقلیتی ارکان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں شہزاد منشی ، شازیہ طارق ، طارق گل کے علاوہ سردار جنم سنگھ ، ڈاکٹر منوہر چاند ، ڈاکٹر مجید ایبل ، پادری شاہد معراج ، راجہ شعائیل گل ایڈوکیٹ ، اینڈریو ، ناصر جمیل ، ایڈیشل سیکرٹری شروش علوی اور دیگر نے شرکت کی ۔

سیکرٹری جاوید اقبال بٹ نے اجلاس کو اقلیتوں کی شادی ، طلاق اور گاڑڈین شپ قوانین کے متعلق بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خلیل سندھو نے کہا کہ اقلیتوں کے فیملی لاز میں موجود بہتری کے لئے مستقبل بنیادوں پر ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو تفصیلی طور پر تمام قواتین کا جائزہ لے اور اقلیتوں کے فیملی قوانین میں اور تمام مذہبی و عوامی رہنماؤں کی مشاورت سے ترامیم کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی شہری سب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور تمام اقلیتیں ملکی ترقی میں سرگرم عمل ہیں ۔ خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر شادی کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے گا اور اس میں حائل رکاوٹوں کو دو رکیا جائے گا

متعلقہ عنوان :