ایس ای سی پی کا سیکورٹیزمارکیٹ کے قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایکشن18 کمپنیوں کے خلاف آرڈر جاری

پیر 3 مارچ 2014 19:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی بہتر بنانے اور حصص کے لین دین میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) کی طرف سے ، سٹاک مارکیٹ کی موثر نگرانی کی جا رہی ہے۔ سیکورٹیز اور کارپوریٹ قوانین کی خلاف ورزیوں پر سٹاک مارکیٹ میں لین دین کرنے والی اٹھارہ کمپنیوں کے خلاف آرڈر جاری کر دئیے ہیں ایس ای سی پی کے سیکورٹیز مارکیٹ ڈویزن کی جانب سے فروری کے مہینے میں جاری کئے گئے نوٹسز اور آ رڈر سیکورٹیز قوانین کی خلاف ورزی پر ا جاری کئے گئے۔

ایس ای سی پی کی ٹیم کی آن سائیٹ انسپیکشن میں مناکوسیکورٹیز کو ۲۰۰۱ کے بروکرز اینڈ ایجنٹ رجسٹریشن قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جس پر کمپنی کی انتظامیہ کو تنبیہ کی گئی اور پچیس ہزارروپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جب کہ ٹورس سیکورٹیز اور اے ایچ ایم سیکورٹیز کی انتظامیہ کو بھی تنبیہ کیا گیا۔ ایک اور حکم نامے کے تحت سرمایہ کاروں کی کی اجازت کے بغیر حصص کے لین دین کرنے اور منافع کی ادائیگی نہ کرنے پر لاہور سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ‘ ہائی لنک کیپٹل کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی۔

۱۹۹۷ کے سی ڈی سی ایکٹ کی سیکشن۸ ۲ کی خلا ف ورزی پر نیشنل ایکویٹی لیمیٹڈ پر پانچ لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔فروری میں کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کے لیے حس کول پٹرولیم کو ۲۵ملین آرڈنیری شیئرز‘ انسٹی ٹیشونل انوسٹرز کوجاری کرنے کی اجازت دی گئی۔ مزید براں سرمایہ کاروں کی دس شکایات کو بھی کامیابی سے نمٹا یا گیا۔مارکیٹ کی موء ثر نگرانی اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ایس ای سی پی ہمہ دم مستعد ہے۔ قوانین پر عمل درآمد سرمایہ کاروں کے اپنے مفاد میں ہے اور انضباطی افعال سے مارکیٹ میں استحکام پیدا ہوا ہے اور اس کی کاردکردگی بڑھی ہے۔

متعلقہ عنوان :