امریکا کی جانب سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی ادائیگی میں سست روی ،برآمدات میں کمی ، خدمات کی تجارت کا خسارہ ایک ارب ڈالر سے بڑھ گیا

پیر 3 مارچ 2014 19:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) امریکا کی جانب سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی ادائیگی میں سست روی اور برآمدات میں کمی کے باعث خدمات کی تجارت کا خسارہ ایک ارب ڈالر سے بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے جنوری 2014کے دوران خدمات کی تجارت میں ایک ارب 68کروڑ ڈالر خسارہ ہوا، گزشتہ مالی سال 7 ماہ کے دوران خسارے کی مالیت صرف 31 کروڑ90 لاکھ ڈالر تھی، اس طرح رواں مال سال کے سات ماہ کے دوران خدمات کی تجارت کا خسارہ ایک ارب 46 کروڑ ڈالر بڑھ گیا، تجزیہ کار کہتے ہیں امریکا کی جانب سے گزشتہ سال سی ایف ایس کی مد میں ایک ارب اسی کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے، لیکن رواں مالی سال اس میں سست روی دیکھی گئی، جبکہ خدمات کی برآمد کا حجم بھی 2ارب 70 کروڑ ڈالر گھٹ گیا۔

متعلقہ عنوان :