سام سنگ نے کاروباری تجربہ کی فراہمی کیلئے جدید پرنٹنگ سلوشنز اوراختراعی ایف ایف سی پرنٹرز متعارف کرادیئے

پیر 3 مارچ 2014 19:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈنے میلاگا ، سپین میں منعقدہ سام سنگ مینا فورم میں پرنٹنگ انڈسٹری کیلئے نئے اورجدید پرنٹنگ سلوشنز متعارف کرادیئے۔نئے سلوشنزمیں پرنٹرزکا ایک طاقت ورسلسلہ شامل ہے جو این ایف سی اور وائی فائی ڈائریکٹ ٹیکنالوجیزکویکجا کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایس ایم ایزکیلئے بزنس کورپرنٹنگ سلوشنزاور مختلف بی 2بی سلوشنزکے ساتھ ہم آہنگ پرنٹرزڈیوائسزکی تعداد میں اضافہ کیلئے ویب پرمبنی ایکس او اے اوپن پلیٹ فارم ٹول شامل ہیں۔اس سے قبل 2010 ء میں سام سنگ الیکٹرانکس نے XOA ایمبیڈڈ پرنٹرریلیزکیا تھا جس نے صارفین کو ایک لچکدار اور طاقتور اوپن پلیٹ فارم فراہم کرکے بڑی پذیرائی حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :