ڈیرہ مرادجمالی ، مین گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیاگیا،کئی علاقوں کی سپلائی معطل

پیر 3 مارچ 2014 19:29

ڈیرہ مرادجمالی ، مین گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیاگیا،کئی ..

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) ڈیرہ مرادجمالی صدر پولیس تھانہ کی حدود پٹ فیڈر کینال سے گزرنے والی گیس کی مین پائپ لائن 18انچ قطر کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اڑا دیا گیا جس کے باعث کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی گیس گیس پائپ لائن کے پھٹنے سے تین سیکورٹی اہلکار شدید زخمی جبکہ چار موٹر سائیکلیں بھی جل کر تباہ ہوگئی آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے پورے ڈیرہ مرادجمالی کے عوام میں زبردست خوف وہراس پھیل گیا.

تفصیلات کے مطابق اتوار اور سوموار کی درمیانی شب ڈیرہ مرادجمالی سے تقریباً تین کلو میٹر دور صدر پولیس تھانہ کی حدود میں سندھ کے علاقے شکار سے کوئٹہ جانے والی مین گیس پائپ لائن 18انچ قطر کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اڑادیا گیا دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ دور دور تک آواز سنی گئی اور آگ کے شعلے مقامی آبادی سمیت ڈیرہ مرادجمالی تک پھیل گئے جس کے باعث عوام میں زبردست خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نقل آئے دھماکہ کے باعث تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ چار موٹر سائیکلیں بھی جل کر خاکستر ہوگئی گیس پائپ لائن پٹھنے سے کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا.

بم ڈسپوزل ٹیم کے سربراہ پنھل خان کے مطابق 12کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا پائپ لائن 40فٹ تک مکمل طور پرتباہ ہوگئی جبکہ پولیس کی سخت نگرانی میں گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام شروع کردیا گیا ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹے میں گیس پائپ لائن کی مرمت کرکے گیس سپلائی بحال کئے جانے کا امکان ہے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :