آئرش فضائی کمپنی نے برطانیہ سے امریکہ کا کرایہ صرف16ڈالر مقررکردیا،یورپی شہروں سے امریکہ کا ٹکٹ صرف13ڈالر ،مسافر اپنے سامان اور طعام کے اخراجات کا تعین خود کریں گے

پیر 3 مارچ 2014 19:17

آئرش فضائی کمپنی نے برطانیہ سے امریکہ کا کرایہ صرف16ڈالر مقررکردیا،یورپی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) آئرلینڈ کی فضائی کمپنی نے برطانیہ سے امریکا کے کسی بھی شہر کی پروازوں کیلئے فی مسافر 16 امریکی ڈالر کا کم ترین کرایہ مقرر کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئرش فضائی فرم رائن ایئرRayan Air کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیکل اولاری نے بتایا کہ ان کے ہوائی جہازوں کا ٹکٹ دوسری کسی بھی فضائی سروس سے کم ہے لیکن برطانیہ اور امریکا کے درمیان تو کمپنی کا کرایہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

لندن سے امریکا کے کسی بھی شہر کی پرواز کے لیے صرف سولہ ڈالر کرایہ مقرر کیا گیا ہے تاہم مسافر اپنے سامان اور طعام کے اخراجات کا تعین خود کریں گے۔ کمپنی اس ضمن میں کسی مسافر پر جبر نہیں کرے گی،انہوں نے کہاکہ یورپی شہروں سے نیویارک کا ایئر ٹکٹ صرف13 امریکی ڈالر ہے۔ بوسٹن سے نیویارک کا یکطرفہ کرایہ تیرہ ڈالر جبکہ واپسی کا ٹکٹ ساتھ لیا جائے تو واپسی پر صرف 10 ڈالر کرایہ لیا جائے گا،ایک سوال کے جواب میں مائیکل اولاری کا کہنا تھا کہ اتنے سستے کرائے کے باوجود کمپنی کو کوئی نقصان نہیں ہے.

آئرش فضائی کمپنی نے برطانیہ سے امریکہ کا کرایہ صرف16ڈالر مقررکردیا،یورپی ..

متعلقہ عنوان :