شہزادہ ولیم اپنی بیوی کیتھرین اور بیٹے کے ہمراہ 7اپریل سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا دورہ کرینگے

پیر 3 مارچ 2014 17:32

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) برطانوی شہزادہ ولیم اپنی بیگم کیتھرین اوربیٹے کے ہمراہ 7 اپریل نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا دورہ کرینگے۔ برطانوی شاہی محل سے جاری بیان کے مطابق چھوٹے شہزادے جارج کا اپنے والدین کے ہمراہ یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا ۔ شاہی جوڑا 7 اپریل سے 16 اپریل تک نیوزی لینڈ اور 16 اپریل سے 25 اپریل تک آسٹریلیا کا دورہ کریگا۔

(جاری ہے)

شہزادہ جارج کو پیدائش کے بعد سے اب تک بہت کم عوام میں لایا گیا۔ شہزادہ اپنے دادا شہزادہ چارلس اور باپ ولیم کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بادشاہ بننے کی قطار میں براہ راست شامل ہے۔ شاہی جوڑا نیوزی لینڈ میں ولنگٹن، بیلن ہیم، آکلینڈ، ہیملٹن، کیمبرج، ڈیونیڈن، کوئنز ٹاؤن اور کرائس چرچ کا دورہ کریگا جبکہ آسٹریلیا کے دورہ کے دوران سڈنی، بلیو ماؤنٹین، برسبین، یولورو، ایڈیلیڈ اور کینبرا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :