امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے ملک دشمن قوتیں برسر پیکار ہیں، مولانا سمیع الحق

پیر 3 مارچ 2014 15:59

امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے ملک دشمن قوتیں برسر پیکار ہیں،  مولانا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق نے اسلام آبادکچہری واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے ملک دشمن قوتیں برسر پیکار ہیں، طالبان کو شرانگیز کارروائیوں سے علیحدگی کا اعلان کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی نشاندہی کرکے بے نقاب کیا جائے ، طالبان نے اسلام آباد واقعے کی تردید کی ،حکومت بغیر تحقیق کسی کارروائی کو طالبان کے کھاتے میں نہ ڈالے،طالبان شرانگیزی ،تخریب کاری میں ملوث نہ ہونے کا اعلان کریں ۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی فہرستیں آگئیں،حکومت کہے گی تو فراہم کردیں گے ،شورش زدہ علاقوں میں محفوظ علاقے ڈکلیئر کرنے چاہئیں،حکومت غلامانہ پالیسیوں پر نظر ثانی کرے ،طالبان کا اپنے بیوی ، بچوں کی رہائی کا مطالبہ ہے اسے پورا کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ کل یا پرسوں حکومتی کمیٹی سے ملاقات ہوجائے گی ۔

متعلقہ عنوان :