اسلام آباد ہائی کورٹ نے کچہری حملہ کیس پر تحقیقاتی کمیٹی بنادی

پیر 3 مارچ 2014 15:57

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کچہری حملہ کیس پر تحقیقاتی کمیٹی بنادی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کچہری حملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کردی، چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی واقعے کا ازخود نوٹس لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور کاسی کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی میں ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور رجسٹرار میراں جان کاکڑ شامل ہیں، چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق جیلانی نے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کل سیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا ہے، جسٹس جیلانی نے پمز اسپتال میں زخمیوں کی عیادت بھی کی، اس موقع پران کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات سے وکلا اور ججوں کے حوصلے کم نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :