جنگ بندی کے باوجود دہشتگردی کاواقعہ انتہائی سنگین ہے،الطاف حسین

پیر 3 مارچ 2014 15:57

جنگ بندی کے باوجود دہشتگردی کاواقعہ انتہائی سنگین ہے،الطاف حسین

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) متحدہ دقومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے اسلام آباد کچہری میں دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ، دستی بم اورخودکش حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود عدالت میں دہشت گردی کاواقعہ انتہائی سنگین ہے۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے کہاکہ اسلام آبادحملے کواب کئی گھنٹے گزرچکے ہیں لیکن اب تک وفاقی حکومت، وزارت داخلہ یاوفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کی جانب سے اس حملے پر کوئی ردعمل یابیان سامنے نہیں آیاہے جبکہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ اس حملے میں کون ملوث ہے۔انہوں نے سانحہ میں شہیدہونے والے جج جسٹس رفاقت اعوان اوروکلاء سمیت تمام شہداء کے لواحقین سے تعزیت وہمدردی کا اظہاربھی کیا۔