سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے وفدکی بین الاقوامی سیکورٹیز کمیشن کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی

پیر 3 مارچ 2014 14:27

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے وفدنے بین الاقوامی سیکورٹیز کمیشن کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی سیکورٹیز کمیشن کا اجلاس برادر اسلامی ملک ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں منعقد ہوا جس میں ابھرتی ہوئی معیشتوں کو درپیش چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے کی حکمت عملی پر غورکیا گیا اورممبر ممالک نے انضباطی ڈھانچے کی بہتری کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا۔

آئسکوبورڈمیں پاکستان کے علاوہ آسڑیلیا ،چین، فرانس، جرمنی اور ہانگ کانگ جیسے ترقی یافتہ ممالک شامل ہیں اور ان کے تجربات سے پاکستان میں سیکورٹیز کے انضباطی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں بہت مدد ملی گی۔ پاکستانی وفد کی قیادت ظفر عبداللہ، کمشنر سیکورٹیز مارکیٹ ڈویژن نے کی۔

متعلقہ عنوان :