قلیل المدت اقتصادی پالیسی پر عمل کر کے معاشی اہداف حاصل کئے جائینگے، اسحاق ڈار

پیر 3 مارچ 2014 14:26

قلیل المدت اقتصادی پالیسی پر عمل کر کے معاشی اہداف حاصل کئے جائینگے، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ قلیل المدت اقتصادی پالیسی پر عمل کر کے معاشی اہداف حاصل کئے جائینگے، تین سال کے دوران مالیاتی خسارہ گھٹ کر جی ڈی پی کے چار فیصد کے برابر رہ جائیگا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت تین سال کی قلیل المدت میکرو اکنامک پالیسی پر سختی سے عمل کر رہی ہے جس کے نتیجے میں امکان ہے کہ مالی سال 2016 تک ملک کا مالیاتی خسارہ کم ہو کر صرف 4فیصد تک رہ جائیگا تاہم اس کیلئے تمام وزارتوں کو اپنے اخراجات مقررہ حد میں رکھنا ہونگے، انہوں نے کہا کہ حکومت اقتصادی ترقی کیلئے کوشاں ہے جس کیلئے ترقیاتی پروگراموں کی رفتار تیز کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :