حیدرآباد، مٹیاری،گوجرانوالہ، حادثات میں 9 افراد جاں بحق 33 زخمی

پیر 3 مارچ 2014 14:13

حیدرآباد/ مٹیاری /گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) حیدرآباد ، مٹیاری اور گوجرانوالہ میں مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کی وجہ سے مٹیاری کے قریب دو بسیں ٹکراگئیں ، جس کے نتیجے میں 4 مسافرجاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ قومی شاہراہ پر مٹیاری اور حیدر آباد کے درمیان پیش آیا ، جہاں تیز رفتاری کے باعث وین الٹ گئی جس سے 1 شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ایک اور حادثہ قومی شاہراہ پر ہٹڑی کے مقام پرپیش آیا،جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، لاشوں اور زخمیوں کومٹیاری اور ہالااسپتال منتقل کردیا گیا۔۔ادھرگوجرانوالہ میں اروپ موڑ کے قریب دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، جس میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :