5مارچ سے صنعتوں،سی این جی اسیٹنشنز کو گیس بحال کرنے کی کوشش

پیر 3 مارچ 2014 14:12

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عارف حمید کا کہنا ہے کہ گیس چوروں کو سزائیں دینے کے لئے علیحدہ عدالتیں بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ پنجاب میں 5 مارچ سے انڈسٹری اور سی این جی کی گیس بحال کر دیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید کاکہنا تھا کہ رواں سال ساڑھے چار ارب روپے کی گیس چوری پکڑی۔

گھروں میں گیس چوری کا رجحان زور پکڑ گیا ہے۔ بڑے میٹروں کیلئے نئی ٹیکنالوجی لا رہے ہیں تاہم جو بھی سسٹم لاتے ہیں گیس چور اس کا توڑ نکال لیتے ہیں۔ عارف حمید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو فی الحال ہفتے میں ایک روز کے لئے گیس ملے گی۔

متعلقہ عنوان :