وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

پیر 3 مارچ 2014 14:12

وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف آف جنرل اسٹاف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورتحال ، طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان اور اسلام آباد کچہری واقعے پر بھی غور کیا جائے گا۔