بجلی بحران کے خاتمہ کیلئے توانائی کے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جائیں ‘ ظہیر بھٹہ

پیر 3 مارچ 2014 14:07

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے کہا ہے کہ بجلی بحران کے خاتمہ کیلئے توانائی کے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جائیں، سستی بجلی کے حصول کیلئے کالا باغ ڈیم انتہائی اہم منصوبہ ہے، قابل عمل منصوبہ قرار دینے کے بعد یہ آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے منصوبوں میں شامل ہے،اس کی سیاسی بنیادوں پر مخالفت کرنے والے اس کے فوائد پر بھی نظر دوڑائیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر تکنیکی نہیں سیاسی مسئلہ ہے اور اسے قومی اتفاق رائے سے ہی حل کیاجاسکتا ہیسستی بجلی کے حصول کے لیے کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔ ظہیر بھٹہ نے کہا کہ کول پاور جنریشن منصوبہ کے لیے ملک میں دستیاب کوئلے کے ذخائر سے استفادہ کیاجائے کیونکہ ملکی کوئلے کے استعال سے سستی بجلی حاصل ہوگی۔مہنگی بجلی کے باعث ملکی انڈسٹری بحران کا شکار ہے پیداواری لاگت میں اضافہ سے ملک میں اشیاء مہنگی دستیاب ہونگی نیزبین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش مشکلات کا شکار ہوگی ۔اس لیے سستی بجلی کے حصول کیلئے کالا باغ ڈیم سمیت تمام منصوبے فی الفور شروع کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :