ہالی ووڈ فلم ”دی لَو پنچ“ کاکامیڈی سے بھرپور ٹریلر جاری

پیر 3 مارچ 2014 14:05

نیو یارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) ہالی وڈ کے معروف اداکار پیئرس بروسنن کی نئی برٹش رومینٹک فلم ”دی لَو پنچ“ کاکامیڈی سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔رائٹر وہدایتکار جوئل ہاپکن کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے طلاق یافتہ جوڑے کے گِرد گھوم رہی ہے جن کے ریٹائرمنٹ فنڈز کی رقم چوری ہو جاتی ہے ، اور یہ رقم حاصل کرنے کیلئے دونوں مختلف تدابیر اختیار کرتے ہوئے چوروں کا پیچھا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جین چارلس لیوی، ٹِم پیرل اور نکولس اسبورن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ کے نامور اداکار پیئرس بروسنن اور ایما تھامپسن نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں ٹیموتھی اسپیل ، سیلیا ایمری اورلیوئس بورگوئینگ شامل ہیں۔طنز و مزاح اور رومانس سے بھرپور یہ فلم 18اپریل کو برطانیہ میں ریلیز کردی جائیگی جبکہ امریکہ میں ریلیز کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :