آسکر ز،12 ائیرز آسلیوبہترین فلم ،گریوٹی نے 6 ایوارڈز اپنے نام کر لئے

پیر 3 مارچ 2014 13:19

آسکر ز،12 ائیرز آسلیوبہترین فلم ،گریوٹی نے 6 ایوارڈز اپنے نام کر لئے

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبرمیلے آسکر میں ایوارڈز کی برسات ہوئی ، بہترین فلم کااکیڈمی ایوارڈ 12 ائیرز آسلیو نے جیت لیا۔فلم گریوٹی نے 6ایوارڈ حاصل کئے۔86ویں سالانہ اکیڈمی ایوارڈ زکی شاندار تقریب امریکا کے شہرلاس اینجلس میں ہوئی ،ستاروں کی کہکشاں نے ریٹ کارپٹ پر چار چاند لگادئیے۔

پھر انتظار ختم ہوا اور چھیاسی ویں آکیڈمی ایورڈز کا اعلان کیاگیا، بہترین فلم کی کیٹگری میں ایک سیاہ فام شخص کی غلامی اور فروخت کے گرد گھومتی کہانی۔12 ائیرز آسلیو۔ نے اکیڈمی ایوارڈ کا میدان مار لیا۔فلم ڈیلس بائیر کلب سے بہترین اداکار میتھیو میک کونہے نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا،انہوں نے فلم میں ایڈز کے مریض کا کردار نبھایا تھا۔

(جاری ہے)

بہترین اداکارہ کااکیڈمی ایوارڈفلم بلیوجیسمن سے ہالی وڈ اسٹار کیٹ بلینچٹ کے نام رہا۔بہترین ہدایتکار کے لیے گریوٹی کی الفانسو کوارون قرار پائیں۔خلائی سفر کے بارے میں فلم گریوٹی تھری ڈی میں بھی ریلیز کی گئی تھی۔ باکس آفس میں گریوٹی اس سال کی کامیاب ترین فلم رہی ہے۔ڈائریکٹر کیٹگری سمیت فلم گریوٹی نے مجموعی طور پر 6 ایوارڈز اپنے نام کیے۔ بہترین معاون اداکار ڈیلس بائیر کلب سے جیرڈ لی ٹو اور بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ نئی اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو12 ایئرز آ سلیومیں کردار پر ملا ہے۔ بہترین اینی میٹڈ فلم فروزن قرار پائی ہے ، گذشتہ سال 85ویں ایوارڈز میں 44 آسکر انعامات دیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :