ایشیا کپ، سری لنکا کی افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

پیر 3 مارچ 2014 13:00

میرپور، ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) یشیا کپ کرکٹ کے ساتویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے جبکہ افغانستان نے دو تبدیلیا کی ہیں۔سری لنکن ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا ہے کہ ہم اس میچ کو آسان نہیں لیں گے کیونکہ ہم نے دیکھا ہے افغانستان کی ٹیم کچھ بھی کرسکتی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ افغانستان 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :