طالبان ضلع کچہری حملے میں ملوث ہوئے تو مذاکرات سے علیحدہ ہوجاؤں گا، پروفیسر ابراہیم
پیر 3 مارچ 2014 13:00
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ ہم جن لوگوں کی نمائندگی کر رہے ہیں اگر وہ ضلع کچہری حملے میں ملوث ہوئے تو میں مذاکراتی کمیٹی سے الگ ہو جاؤں گا۔
(جاری ہے)
اسلام آباد سیکٹر ایف ایٹ کے ضلع کچہری میں خودکش حملے اور فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ یہ حملہ جس نے بھی کیا وہ درندے انسانیت کے مجرم ہیں، اس حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، پر امید ہوں کہ اس میں طالبان ملوث نہیں ہوں گے لیکن اگر یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ یہ حملہ طالبان نے کیا تو میں سب سے پہلے ان پر لعنت بھیجوں گا اور اپنے آپ کو مذاکراتی کمیٹی سے علیحدہ کر لوں گا۔ واضح رہے کہ آج اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ ضلع کچہری میں خودکش حملہ، دستی بموں سے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان سمیت 11 افراد جاں بحق جب کہ 35 زخمی ہوگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.