کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

پیر 3 مارچ 2014 12:34

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈھائی سو سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔100 انڈیکس 26 ہزار پوائنٹس کی سطح سے تجاوز کر گیا۔

(جاری ہے)

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز سرمایاکار سرگرم دکھائی دئیے اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 26 ہزار 44 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

حصص بازار میں انویسٹرز کی جانب سے سیمنٹ ، بینکس اور توانائی کے شعبے میں دلچسپی دیکھی گئی۔تجزیہ کاروں کے مطابق کمپنیوں کے بہتر نتائج سے انڈیکس میں تیز ی دیکھنے میں تو آئی لیکن اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے باعث یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور 100 انڈیکس 26 ہزار پوائنٹس سے کم ہو کر 25 ہزار 900 پوائنٹس کے قریب دیکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :