ڈیرہ مراد جمالی اور نصیر آباد میں 8 اور 24انچ قطر کی گیس پائپ لائنیں تباہ

پیر 3 مارچ 2014 12:07

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) نصیرآباد اور ڈیرا مراد جمالی میں 8 اور 24انچ لائن قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔ پائپ لائنیں تباہ ہونے سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ڈیرا مراد جمالی میں شدت پسندوں نے پٹ فیڈر کے مقام پر24انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا۔

(جاری ہے)

پائپ لائن کے ذریعے شکارپور سے کوئٹہ گیس فراہم کی جاتی ہے۔ دوسری جانب فرید آباد کے مقام پر 8 انچ لائن قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔ پائپ لائن کے ذریعے ڈیرا الٰہ یار سے صحبت پور گیس فراہم کی جاتی ہے۔گیس پائپ لائنیں تباہ ہونے سے صحبت پور، مانجی پور سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :