طالبان کا اسلام آباد کچہری واقعہ سے اظہار لاتعلقی

پیر 3 مارچ 2014 11:41

طالبان کا اسلام آباد کچہری واقعہ سے اظہار لاتعلقی

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) تحریک طالبان پاکستان نے اسلام آباد کچہری واقعہ سے اعلان لاتعلقی ظاہر کر دیا ہے،ترجمان کالعدم تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ ایف ایٹ کچہری واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے،تحریک طالبان کے تمام گروپ امیر فضل اللہ کی اطاعت کے پابند ہیں، جبکہ تحریک طالبان سیز فائز کا اعلان کر چکی ہے،ایف ایٹ کچہری اور لنڈی کوتل واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :