آسکرز کی تقریب جاری،”فروزن“ بہترین اینیمیٹڈ فیچر فلم قرار

پیر 3 مارچ 2014 11:31

آسکرز کی تقریب جاری،”فروزن“ بہترین اینیمیٹڈ فیچر فلم قرار

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) دنیائے فلم کے سب سے معتبر ایوارڈ آسکرز کی تقریب جاری ہے۔ ہالی وڈ کے نامور ستاروں نے ریڈ کار پٹ پر جلوے بکھیرے۔86 ویں اکیڈمی ایورڈز کی رنگا رنگ تقریب امریکا کے شہر لاس اینجلس میں جاری ہے۔بہترین اینیمیٹڈ فلم کا ایوارڈوالٹ ڈزنی کی فلم”فروزن“نے حاصل کیا۔

(جاری ہے)

بہترین معاون اداکارکاایوارڈ جیرڈلیٹو( Jared Leto)کو فلم ڈیلاس بائیرس کلب(Buyers Club Dallas )کے لیے دیا گیا جبکہ بہترین معاون اداکارہ کاایوارڈ Lupita Nyong\'o کو فلم 12 Years a Slave کے لیے دیا گیا۔بہترین ویڑول ایفکٹ کاایوارڈ فلم گریویٹی کے نام رہا جبکہ بہتری ڈاکیومینٹرفیچرکاایوارڈ ٹونٹی فیٹ فرام اسٹارڈمTwenty Feet from Stardomنے جیت لیا۔ہالی وڈ کے ڈولبی تھیٹر میں ہونے والی آسکر کی شاندار تقریب میں میزبانی کے فرائضEllen DeGeneres انجام دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :