ن لیگ کی پالیسیوں کے باعث غریب خودکشی پر مجبور ہے، پرویز الٰہی

اتوار 2 مارچ 2014 18:47

ن لیگ کی پالیسیوں کے باعث غریب خودکشی پر مجبور ہے، پرویز الٰہی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں ،مسلم لیگ ق کی قیادت انہیں کسی مقام پر تنہا نہیں چھوڑے گی ۔

(جاری ہے)

لاہور میں مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف،آل پاکستان مسلم لیگ اور ایم کیوایم کے متعدد کارکنوں اور ٹکٹ ہولڈرز نے چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے غریب عوام کادن کا چین اور رات کا سکون چھین لیا ہے،عام انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت بھی سامنے آچکے ہیں،اس موقع پر مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا اور میاں منیر کا کہنا تھا کہ نئے لوگوں کی آمد سے پارٹی مضبوط ہو گی ۔