حکومت لائیو اسٹاک کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، سیکرٹری لائیو سٹاک خیبرپختونخوا،حیوانات کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے ،لائیو اسٹاک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل کو بروے کار لایا جارہا ہے،اجلاس سے خطاب

اتوار 2 مارچ 2014 17:25

شیرانی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) صوبائی حکومت لائیو اسٹاک کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے صوبائی حکومت حیوانات کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور لائیو اسٹاک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل کو بروے کار لارہی ہے رواں سال صوبائی حکومت نے پچاس کروڑ کی لاگت سے مختلف منصوبوں کا آغاز کیا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری لائیو اسٹاک ڈاکٹر عمر بابرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا شیرانی میں ضروریات کو مدنظر رکھ کر ڈسپنسریوں کے قیام کے لئے اقدامات اُٹھائے جائینگے مال مویشی کی نسل کی بہتری کے لئے کوششیں جارہی ہے جن میں میرزین ریڈ سندھی کراکول کے کامیاب تجربات کئے اور نایاب نسل کے جانوروں کی دیکھ بھال اور افزائش نسل کے لئے حب میں جدید طرز کے فارم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ڈپٹی ڈایریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر جمعہ خان بابر نے سیکرٹری کو محکمہ کی کارکردگی اور درپیش مسائل مسائل سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :