انڈر19 کرکٹ ٹیم کاکراچی ائیر پورٹ پرشاندار استقبال

اتوار 2 مارچ 2014 16:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) انڈر۔19کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے والی پاکستان ٹیم وطن پہنچ گئی،کراچی ائیر پورٹ پر کھلاڑیوں کاشاندار استقبال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جناح ٹرمینل پرکھلاڑیوں کے اہل خانہ اورشائقین پھولوں کے ہاراور گل دستے لیکر اپنے ہیروز کا استقبال کرنے پہنچے ،کچھ توپلے کارڈ بھی لائے ،جن پر لکھا تھا،چھوٹے شاہینوں کے بڑے کارنامے،ویل ڈن پاکستانی بوائز۔

کھلاڑی لاؤنج سے باہر آئے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔انڈر۔19ٹیم کے کوچ اعظم خان اور منیجر علی ضیا کا کہنا ہے کہ جونیئر کھلاڑی پاکستان ٹیم کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے انڈر۔19 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم فائنل میں جنوبی افریقا سے ہار گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :