کراچی: لیاری میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، پانچ افراد جاں بحق

اتوار 2 مارچ 2014 15:02

کراچی: لیاری میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، پانچ افراد جاں بحق

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) کراچی کے علاقے لیاری میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ اور دستی بم حملے دو افراد جاں بحق دو زخمی ہو گئے۔ رینجرز نے کار روائی کر کے گینگ وار کے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا جبکہ مختلف علاقوں میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ کراچی کے علاقے لیاری علی محمد محلے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ اور دستی بموں کے حملے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا علاقہ مکیں گھروں میں محصور ہو گئے دکانیں اور کاروبار بند ہوگیا۔ اس موقع پر رینجرز موقع پر پہنچی تو ملزمان نے اس پر کریکر حملہ کیا۔ رینجرز نے جوابی کار روائی میں گینگ وار کے تین کارندوں کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان سے راکٹ لانچر، ایس ایم جی رائفل، دستی بم، واکی ٹاکی اور پستول بر آمد ہوئے۔

کار روائی کے دوران ایک انتہائی مطلوب ملزم خدا بخش عراقی زخمی حالت میں علاقے میں روپوش ہو گیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ سرجانی ٹاؤن میں واقع خدا کی بستی سے ایک گردن کٹی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے۔ ماڑی پور ٹرک اڈے سے بھی ایک شخص کی ہاتھ پاوں بندھی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ ماڑی پور کے علاقے میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

متعلقہ عنوان :