عالمی فٹبال ٹیموں کو دوران میچ سرڈھانپنے کی اجازت مل گئی ،سرڈھانپنے والے کپڑے کا رنگ ٹیم کے لباس سے ملتاہوناچاہیے، انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ کا اجلاس میں فیصلہ

اتوار 2 مارچ 2014 15:00

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کو میچوں کے دوران اپنے مذہبی عقائد کے مطابق سر ڈھانپ کی اجازت دیدی،نئے قوانین کا اطلاق یکم جون سے ہو گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ زیورخ میں انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ کے ایک اجلاس میں کیا گیا اور اس کا اطلاق مرد اور خواتین دونوں کھلاڑیوں پر ہوگا،انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کلب کی قمیض کے نیچے پہنی گئی شرٹ پر پیغامات لکھنے والے کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،جلاس کے بعد فیفا کے جنرل سکریٹری جروم ویلک نے میڈیاکو بتایا کہ فیصلہ کیا گیا کہ خواتین اور مرد کھلاڑی میچ کے دوران اپنے سر ڈھانپ سکیں گے اس فیصلے کے تحت سر ڈھانپنے کے بنیادی لباس کی اجازت ہوگی اس کا رنگ ٹیم کے لباس کے رنگ والا ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ ماضی میں فیفا کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران ہیڈ کوور پہننے سے سر یا گردن کے زخمی ہونے کے زیادہ امکان ہوتے ہیں۔ تاہم ایشین فٹبال فیڈریشن کی درخواست پر فیفا نے اس حوالے سے ایک آزمائشی مہم شروع کی تھی۔

متعلقہ عنوان :