کراچی کے مختلف علاقوں میں انسدادِ پولیو مہم شروع نہ ہوسکی

اتوار 2 مارچ 2014 12:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) کراچی میں انسداد پولیو مہم کے دوران 24 یونین کونسلوں میں دفعہ 144کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں تاحال پولیس مہم شروع نہ ہوسکی۔ گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران اتوار کو شہر کی 24 یونین کونسلوں میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔

پابندی کا اطلاق صبح 8 بجے سے شام چھ بجے تک ہوگا۔ ملیرڈسٹرکٹ کی مختلف یوسیزمیں پولیو مہم اب تک شروع نہیں ہوسکی۔ جبکہ جوہرتھانے کی حدود میں بھی بعض یوسیزمیں پولیو مہم اب تک شروع نہیں ہوسکی۔ جبکہ باقی علاقوں میں جزوی پولیس مہم جاری ہے۔ جس کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق گڈاپ ٹاوٴن کی یوسی 4گجرو، یوسی 5 سنوگل، یوسی 8 منگھوپیر ، گلشن اقبال کی یوسی 10 پہلوان گوٹھ، یوسی 11 میٹرول، یوسی 12 گلزارہجری، یوسی 13 صفورا گوٹھ ،بلدیہ ٹاوٴن کی یوسی 1 گلشن غازی، یوسی 2 اتحاد ٹاوٴن، یوسی 3 اسلام نگر، یوسی 4 نال آبادی ،اورنگی ٹاوٴن کی یوسی 1 مومن آباد، یوسی 13 بلوچ گوٹھ، یوسی 2 ہریانہ کالونی ،سائٹ ٹاوٴن کی یوسی7 بنارس، یوسی 8 قصبہ کالونی، یوسی 9 اسلامیہ کالونی ،بن قاسم ٹاوٴن کی یوسی 2 ریڑھی گوٹھ، یوسی 3 بھینس کالونی، یوسی 4 قائد آباد ،لانڈھی ٹاوٴن کی یوسی 1 مظفرآباد، یوسی 2 مسلم آباد صدر ٹاوٴن کی یوسی 9 سول لائن اور گلبرگ ٹاوٴن کی یوسی 8 شفیق محل میں آج پولیو مہم جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :