کراچی:لیاری میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ اور کریکر حملہ، 2 افراد ہلاک

اتوار 2 مارچ 2014 12:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) لیاری کے علاقے بغدادی میں دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم اور کریکر حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ شہر میں آج پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں سیفی لین کے قریب دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے بعد ایک گروپ کے کارندوں نے مخالفین پر کریکر پھینکا جس کی زد میں آکر 4 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے دو موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ماڑی پور روڈ پر شینواری ہوٹل کے قریب ایک نامعلوم شخص کی سربریدہ لاش ملی ہے تاہم بغدادی اور ماڑی پور تھانے کے درمیان حدود کے تنازعے پر ایک گھنٹے بعد لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا، اس کے علاوہ سرجانی ٹاؤن میں خدا کی بستی سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔