چین میں ریلوے اسٹیشن پر خنجر برداروں کا حملہ، 33 افراد ہلاک

اتوار 2 مارچ 2014 12:09

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) چین میں ایک ریلوے اسٹیشن پر خنجر برداروں کے حملوں سے 33 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی علاقے کُن منگ میں کالے لباس میں ملبوس کئی چاقو بردار حملہ آوروں نے ریلوے اسٹیشن میں موجود افراد پر چاقوؤں سے وار کرنا شروع کردیئے جس کے نتیجے میں 28 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 113 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں مزید 5 افراد دم توڑ گئے جبکہ کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ حکام نے اس کارروائی کو ’منظم اور سوچی سمجھی دہشتگرد کارروائی‘ قرار دیتے ہوئے 5 حملہ آوروں کو موقعے پر ہی ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جبکہ دیگر 5 کی تلاش جاری ہے۔چینی حکومت نے واقعے کی ذمہ داری علیحدگی پسندوں پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کارروائی کے پیچھے شنجیانگ کے علیحدگی پسندوں کا ہاتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :