سوئی ،نوا حی علاقے درینجن نالہ اوررستم بازارمیں شرپسندو ں اور فرنٹیئرکوربلوچستان کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ، فائرنگ کے تبادلے میں 15شرپسند ہلاک ،بھاری تعدادمیں اسلحہ ،آئی ای ڈیز اوربارودی مواد برآمد، ترجمان ایف سی

ہفتہ 1 مارچ 2014 22:14

سوئی ،نوا حی علاقے درینجن نالہ اوررستم بازارمیں شرپسندو ں اور فرنٹیئرکوربلوچستان ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) فرنٹیئرکور بلوچستان کی سوئی کے نواحی علاقے درینجن نالہ اور رستم بازار میں شرپسندو ں کیخلاف سرچ آپریشن ۔ سرچ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں15 شرپسندہلاک ،ہلاک ہو نیوالے شرپسندو ں کے قبضے سے بھاری تعدادمیں اسلحہ،آئی ای ڈیزاور بارودی موادبرآمد۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکور بلوچستان نے صوبا ئی حکو مت کی ہدایت پرسو ئی کے نواحی علاقے درینجن نالہ اور رستم بازارمیں گیس پائپ لائنوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کے گروہ کیخلاف سرچ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران غاروں میں چھپے ہوئے شرپسندوں نے ایف سی اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائر کھول دیا۔دونوں جانب سے جاری طویل شدید فائرنگ کے تبادلے میں 15شرپسند ہلاک ہو ئے ۔

(جاری ہے)

ہلاک ہو نیوالے شرپسندو ں کے قبضے سے 35عدد آئی ای ڈیز ،130کلوگرام بارودی مواد،3 عدداینٹی ٹینک مائنز،6عددریموٹ آئی ای ڈی،4عدداینٹی پرسنل مائنز،55عددڈیٹونیٹرز،13 عددآئی ای ڈیزانٹینا،400 عددبال بیرنگ اور3عدد مو ٹر سا ئیکل شامل ہیں ۔

آپریشن کے دوران ایف سی اہلکاروں نے شرپسندوں کے 8فراری کیمپ بھی مسمار کر دئیے۔ واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے شرپسنددہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث تھے جس میں گیس پائپ لائن،ریلوے ٹریک ،بجلی ٹاورز اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے،معصوم شہری اورسکیورٹی فورسزپر حملے کرنا شامل ہے۔جس میں سے صرف رواں ماہ ڈیرہ بگٹی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گیس پائپ لائنوں کو اڑانے کیلئے 15حملے ہوچکے ہیں۔

ایک دوسری کارروائی میں فرنٹیئر کور بلو چستان نے کو ئٹہ کے علاقے سریاب کلی فیض آباد میں خفیہ اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مار کر 1عدد تیار شدہ آئی ای ڈی برآمد کر لی۔برآمد کیا جا نیوالا آئی ای ڈی معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا جانا تھالیکن ایف سی نے بروقت کارروائی کر تے ہو ئے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا کرشہر کو ایک بڑی تبا ہی سے بچا لیا۔

آئی جی ایف سی میجرجنرل محمداعجازشاہد نے فرنٹئیرکور کے اہلکاروں کی کامیاب اوربروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اُنہیں مزید مستعد اور چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔اُنہو ں نے مزید کہا کہ فرنٹیئرکور بلوچستان شرپسندوں اورجرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھے گی اور سرکاری املاک کے دفاع کیلئے کو ئی کسر اُٹھا نہیں رکھے گی تاکہ پورے صوبے کوامن کاگہوارہ بنایاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :