پارلیمنٹ لاجز میں کوئی بوتل یا غیر خلاقی حرکت نہیں دیکھی، حافظ عبدالکریم ، جمشید دستی کو الزامات لگانے کی بجائے ثبوت پیش کرنے چاہئیں،رکن قومی اسمبلی

ہفتہ 1 مارچ 2014 22:14

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) مرکزی ناظم اعلی جمعیت اہلحدیث پاکستان و ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ میں نے پارلیمنٹ لاجز میں کوئی بوتل یا غیر خلاقی حرکت نہیں دیکھی، جمشید دستی کو الزامات لگانے کی بجائے ثبوت پیش کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

ا ن خیالات کا اظہار وہ ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ میں حافظ عبدالسمیع اوکاڑوی ضلعی ناظم جمعیت اہلحدیث کی تیمارداری کے بعد میڈیا سے دوران گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری ایکسائزوٹیکسیشن میں میاں محمد منیر بھی موجود تھے ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ جو طالبان گروپ مزاکرات کے حامی ہیں ان سے مزاکرات ہونے چاہیں اور جو گروپ پاکستان کے دشمن ممالک کے عزائم پورے کرنے کے لئے ملک کوغیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں وہ کبھی مذاکرات کامیاب نہیں ہونے دیں گے ان کے خلاف بھرپور کاروائی ہونی چاہیئے۔