وزارت پٹرولیم نے آئل اینڈ گیس کی تلاش کیلئے 8لائسنس جاری کردیئے

ہفتہ 1 مارچ 2014 22:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) وزارت پٹرولیم نے آئل اینڈ گیس کی تلاش کیلئے 8لائسنس جاری کردیئے،کمپنیاں ان منصوبوں پر6کروڑڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی ۔ وزارت پٹرولیم نے آئل اینڈ گیس کی تلاش کیلئے آٹھ لائسنس جاری کردیئے ہیں۔ اوجی ڈی سی ایل کو تین، ایم وی ون کو اورالحاج کمپنی کودو،دو لائسنس جاری کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ایکسپلوریشن کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرزنے اسلام آباد میں معاہدے پردستخط کئے۔

معاہدے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نئے لائسنسوں کے اجرا سے ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں اضافہ ہوگا،کمپنیاں ان منصوبوں پرچھ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگے،،کمپنیوں کے یہ لائسنس 2013ء کی پٹرولیم پالیسی کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :