قومی سلامتی پالیسی سینیٹ میں پیش نہ کی گئی تو حکومت کے خلاف تحریک استحقاق لائینگے، سینیٹر رضا ربانی،حکومت سینیٹ کو اس لئے نظر انداز کررہی ہے کہ اس وقت ایوان میں اپوزیشن کی اکثریت اورحکومتی اراکین کی تعداد کم ہے، پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی
ہفتہ 1 مارچ 2014 22:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے قومی سلامتی پالیسی سینیٹ میں پیش نہ کی تو حکومت کے خلاف تحریک استحقاق لائیں گے،حکومت سینیٹ کو اس لئے نظر انداز کررہی ہے کہ اس وقت ایوان میں اپوزیشن کی اکثریت جبکہ حکومتی اراکین کی تعداد کم ہے۔
(جاری ہے)
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی کابینہ 18ویں ترمیم کے بعد سینیٹ کو بھی جوابدہ ہے، قومی سلامتی سے متعلق سینیٹ کی اہمیت قومی اسمبلی سے زیادہ ہے لہٰذاقومی سلامتی پالیسی سینیٹ بھی پاس کرے ، حکومت سے مطالبہ ہے کہ سینیٹ کا استحقاق مجروح نہ کیا جائے اور سلامتی پالیسی ایوان بالا میں پیش کی جائے تاکہ اس پر سیر حاصل بحث کرنے کے بعد حکومت کو آگاہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سینیٹ کو اس لئے نظر انداز کررہی ہے کہ اس وقت ایوان میں اپوزیشن کی اکثریت جب کہ حکومتی اراکین کی تعداد کم ہے لیکن ہم نے قومی سکیورٹی کے حوالے سے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، اگر حکومت نے ہمارے مطالبے پر عمل نہ کیا تو ہم دوسری اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد حکومت کے خلاف تحریک استحقاق لائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.