برفانی تودے تلے دب کر شہید ہونیوالے دو فوجی جوانوں کے جسد خاکی تلاش کرلیے گئے، ایک کی تلاش جاری

ہفتہ 1 مارچ 2014 20:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) سکردومیں برفانی تودے تلے دب کر شہید ہونے والے پاک فوج کے دو جوانوں کے جسد خاکی تلاش کرلیے گئے جبکہ ایک کے جسد خاکی کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ تین روز قبل اسکردو کے قریب برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے تین جوان لا پتہ ہوگئے تھے، عسکری حکام کے مطابق لاپتہ جوانوں کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اوردو جوانوں کے جسد خاکی تلاش کرلیے گئے جبکہ ایک سپاہی کی تلاش جاری ہے۔ جسد خاکی کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل 7اپریل 2012 میں سیاچن کے گیاری سیکٹر میں بٹالین ہیڈکواٹرز پر گلیشیر گرنے سے پاک فوج کے 135اہلکار برف تلے دب کر شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :