اسپیکرقومی اسمبلی میرے الزامات کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرائیں،جمشید دستی

ہفتہ 1 مارچ 2014 20:07

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی میرے الزامات کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرائیں،اگر غیر جانب دارانہ انکوائری نہ کی گئی تو چیف جسٹس کو خط لکھوں گا۔

(جاری ہے)

جمشید دستی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ لارجز کے ڈائرکٹر سمیت 12 اہلکاروں کا تبادلہ کیوں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر بجلی اور گیس چوری میں ملوث ہوں تو پنجاب حکومت مجھے کیوں نہیں پکڑتی،میں نے جمہوریت کے خلاف کوئی سازش کی نہ ہی کسی کا آلہ کاربنا ہوں۔

متعلقہ عنوان :