جنگ بندی مذاکرات کی بحالی کی طرف پہلاقدم ہے،پروفیسر ابراہیم

ہفتہ 1 مارچ 2014 20:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے رہنما اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ جنگ بندی مذاکرات کی بحالی کی طرف پہلاقدم ہے،حکومت کمیٹی کی مشاورت کے بعد وقت اور جگہ کا تعین کریں گے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان پر حکومت بھی فراخ دلی اور وسیع القلبی کا مظاہرہ کرے، جنگ بندی حکومت کا اہم مطالبہ تھا جو پورا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم، آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کا مطالبہ کیا تھا، حکومتی کمیٹی نے ابھی تک ملاقاتوں کے مطالبے کا جواب نہیں دیا۔