عارضی جنگ بندی پرقوم کومبارکبادپیش کرتاہوں،مولاناسمیع الحق

ہفتہ 1 مارچ 2014 20:04

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولاناسمیع الحق نے کہا ہے کہ عارضی جنگ بندی پرقوم کومبارکبادپیش کرتاہوں،قوم دعا کرے کہ عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہوجائے۔

(جاری ہے)

مولانا سمیع الحق عمرے کیلئے سعودی عرب میں ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائے، ملک میں پائیدار امن کے لیے فریقین فوری اور جامع اقدامات کریں، ملک میں امن و امان کا قیام کروڑوں مسلمانوں کی سلامتی کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کو مشورہ دیا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلا تاخیر بلایا جائے۔انہوں نے بتایا کہ مدینہ منورہ سے کل وطن واپس پہنچوں گا۔